کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا پتہ ہو نے والے بچے کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جسے تیز دھا ر آ لے سے قتل کر نے کے بعد نعش کو جلا نے کی بھی کو شش کی گئی ہے ۔ پو لیس کے مطابق کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے 7سالہ بچے ارمان علی ولد محمد نعیم ہزارہ کی نعش پارک کے قریب واقعہ خالی پلاٹ بر آمد کر لی گئی ہے جسے تیز دہارآ لے سے گلہ کاٹ کر قتل کر نے کے بعد نعش کو جلا نے کی بھی کوشش کی گئی ہے بچے کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے بتا یا جا رہا ہے کہ بچہ آ ج دوپہر سے لا پتہ تھا پو لیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔