ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تربت پریس کلب کو کوئٹہ کے بعد بلوچستان کے دوسرے بڑے پریس کلب کی طرح لاکر کھڑا کردوں تاکہ تربت پریس کلب ایک فعال ومثالی ادارہ بن سکے . انہوں نے کہاکہ تربت پریس کلب کی نئی عمارت تعمیر ہونے کے بعد اس میں وہ تمام سہولتیں میسر ہوں گی جو ایک ماڈل پریس کلب میں ہونے چاہئیں . انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تربت پریس کلب کی نئی کابینہ تربت پریس کلب کی فعالیت کیلئے اہم کردار ادا کرے گی، جہاں پر ہماری ضرورت محسوس کی جائے گی نیشنل پارٹی اپنی قومی ذمہ داری کو نبھائے گی . اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صحافیوں سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا . . .
تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تربت پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں اور ممبران نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی سمیت کابینہ کے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی . اس موقع پر تربت پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران نے تربت پریس کلب کی نئی عمارت کے لیے تین کروڑ روپے کے فنڈز منظورکرانے پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا .
متعلقہ خبریں