ویڈیو گیمنگ کے شوقین نوجوانوں پر سائبر حملوں میں اضافہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویڈیو گیمنگ کے شوقین نوجوانوں پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 6 ماہ میں ویڈیو گیمنگ کے شوقین نوجوانوں پر سائبر حملوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سائبر جرائم پیشہ افراد مقبول گیمز کو لالچ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بچوں کے مشہور ویڈیو گیمز کے باعث ممکنہ خطرات کا تجزیہ کیا گیا جس کے مطابق جولائی 2023 سے جون 2024 تک ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد صارفین کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ بچوں پر حملے سائبر کرمنلز کی سرگرمیوں کا ایک عام ویکٹر بن رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی اور قابل اعتماد سائبر سیکیورٹی سلوشنز کا استعمال آن لائن ماحول میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تنقیدی سوچ، ذمہ دار آن لائن رویے، اور خطرات کی مضبوط سمجھ کو فروغ دے کر ہم ڈیجیٹل لوگوں کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ مثبت آن لائن تجربہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کے ساتھ ان ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں جن کا انہیں آن لائن سامنا ہو سکتا ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات کو نافذ کریں۔
ماہرین نے سائبر سیکیورٹی انڈسٹری کے کلیدی تصورات کے ساتھ کیسپرسکی سائبر سکیورٹی الفابیٹ تیار کیا ہے۔ اس کتاب سے آپ کے بچے نئی ٹیکنالوجیز سے واقف ہوں گے، آن لائن خطرات سے بچنے کا طریقہ جانیں گے اور دھوکے بازوں کی چالوں کو پہچانیں گے۔