اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر غور کر رہی ہے .
ہوا .
وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت پاکستان میں کپاس کے علاوہ بیج استعمال نہیں ہورہا . جی ایم جنیاتی طورپرتبدیل شدہ حیاتیات کے متعدد فوائد ہیں لیکن اس کے متعدد نقصانات بھی ہیں . جی ایم او سویا بین کی پیداوار کا معاملہ کابینہ میں زیر غور آیا . غذائی تحفظ کی وزارت کے مطابق جی ایم او سویا بین کی درآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے . وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اس حوالے سے کچھ تحفظات ہیں اور جی ایم او سویا بین کی پروسیسنگ کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں .
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وزارت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی . ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ نے اس پر پابندی کیوں لگائی . ہمیں تمام محرکات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہو گا .