جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب


لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سیف سٹی کے ذریعے ہر چیز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے سے 9 مئی ملزمان کی گرفتاری ہوگی، آج لاہور میں تحریک فتنہ فساد کا جلسہ ہے جلسے کی تو کوئی بات تو نہیں ہوگی فتنہ فساد ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم ہے کہ کنٹینر سے کوئی سڑک بند نہیں ہوگی بندے انھوں نے خود لانے ہیں ہم ان کی خاطر تواضع پوری طرح کریں گے، رات کو ایک مرتبہ پھر تحریک فساد کا طریقہ دیکھا انھوں نے شیشے توڑے اور جلاؤ گھیراؤ کیا کیا آگ لگانا بھی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے اس شہر کو دوبارہ سنوارا جارہا ہے اور یہ اس میں گند ہی ڈال سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈنڈا بردار فورس اپنے ساتھ لے کر آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے آفیشل وٹس ایپ گروپ علی امین گنڈاپور کا ہے اس پر سب موجود ہے سرکاری ملازموں کی یہ یہاں پر لا کر حاضریاں لگائیں گے ہمارے سرکاری ملازمین تو مصروف ہیں وہ کام کررہے ہیں اگر آپ میں سے کسی کی طبیعت خراب ہوئی تو ایئر ایمبولینس کے ساتھ واپس بھجوادیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار ارب کے مقروض صوبے کی 1122 لے کر یہ آرہے ہیں، شیر افضل مروت کو کورونا ہوگیا ہے باقی بھی سارے بیمار ہوگئے ہیں کے پی کے سے یہ کارکنوں کو لے کر آرہے ہیں کل انتظامیہ کے ساتھ تحریک انصاف کی قیادت نے ملاقات کی تھی انھوں نے کہا تھا کہ گنڈاپور جلسے میں معافی مانگیں گے اور تحریری معافی بھی مانگیں گے، کل سے ناکامی کی فضاء سے جان چھڑانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ لوگوں کو مرنے کی ترغیب نہ دے یہ چاہتے ہیں یہاں پر حالات خراب ہوں گولی چلے تو ایسا تو نہیں ہوگا کسی نے قانون ہاتھ میں لیا اس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جلسہ گاہ پر اسٹیج کی ذمہ داری ان کے اپنے پاس ہے، یہ اپنے کارکنوں کو عزت دینا بھی سیکھ لیں، جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سیف سٹی کے ذریعے ہر چیز کی مانیٹرنگ کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک مرتبہ پھر ان کو موقع دیا ہے کہ سیاسی جماعت بنیں، اسلام آباد چہرے میں بھی انھوں نے اپنا اصل چہرہ دکھایا اپنی حد میں رہیے اپنے بندے خود لے کر آئیے پنجاب کے سرکاری ملازمین مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کہیں پر بھی راستہ بند ہے تو ہم ذمہ دار ہوں گے اسٹیج لگانے کے لئے ان کی انتظامیہ تک موجود نہیں ہے نو مئی کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ان سے کوئی بعید نہیں کہ آج بھی کچھ کردیںِ علی امین گنڈاپور اس قابل نہیں ہیں کہ مریم نواز ان سے ملاقات کریں، تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے ہم ان کو لاہور میں آنے دے رہے ہیں یہ بڑی بات ہے، اس سیاسی پارٹی کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ حالات خراب کیے جائیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کے پی کے کا صوبہ پہلے ہی مقروض ہے، وہاں امن کی صورتحال اچھی نہیں، علی امین گنڈاپور طالبان کو بھتہ دیئے بغیر اپنے حلقے میں نہیں جاسکتے، ہم پوری طرح تیار ہیں کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔