پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ثمینہ خالد گھرکی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں، الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر ثمینہ خالد گھرکی کی نشست معطل کی تھی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا تھا تاہم اب فیصلے کے بعد انہیں نشست واپس دے دی گئی ہے۔