پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے خالی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 دن گزرجانے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا نیا جنرل سیکرٹری تعینات نہ ہوسکا، عمر ایوب نے 7 ستمبر کو باضابطہ طور پر جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو بانی چئیرمین کی ہدایت کے بعد سیکرٹری جنرل لگائے جانے کا امکان تھا، نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی چئیرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں کو سلمان اکرم راجہ کے سیکرٹری جنرل لگائے جانے پر تحفظات ہیں۔