حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی


لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی، ان پر نو مئی کے مقدمات ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں رہنما حماد اظہر موجود ہیں اور انہوں نے خطاب بھی کیا ہے، حماد اظہر نومئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں کو حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے جس پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔