عائشہ عمر کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شئیر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہاہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل عائشہ عمر نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو شئیر کی تھی۔

ویڈیو میں عائشہ عمر نے ایک ساتھ 3 کیک کاٹے جبکہ ان کے ہمراہ ان کے بہت سارے دوست بھی موجود تھے۔

اداکارہ عائشہ عمر کو اپنی سالگرہ کی تقریب میں مغربی اور غیر مناسب کپڑوں مں دیکھا گیا تھا۔

سالگرہ کے موقع پر اداکارہ و ماڈل عائشہ کا انسٹاگرام سالگرہ کی خواہشات اور دعاؤں سے بھر گیا تھا جو انہیں اپنے دوستوں اور ساتھی شخصیات سے ملی تھیں۔

خیال رہے کہ عائشہ عمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 3 برس تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس بچی کو زندگی کے صدموں ، آزمائشوں ، خوشیوں ، کامیابیوں ، ناکامیوں ، محبتوں ، دلوں کے ٹوٹنے اور ترقی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا لیکن اسے سب سے بڑا اور ناقابل تصور صدمہ پہلے ہی مل چکا تھا ۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ ایک سال پہلے ہی میں نے اپنے والد کو کھو دیا لیکن میں نہیں جانتی تھی کہ اس کا کیا مطلب ہے، میں ایک باپ کو بھی نہیں جانتی تھی اور پھر بھی میں خوش تھی۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

2 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

8 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

18 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

44 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago