علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈ اپور کے لاہور جلسہ میں وقت پر نہ پہنچنے پر سوال اٹھادیے۔
ہفتے کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد پہنچے اور کارکنوں سے گفتگو کی۔
6 بجے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا اور لائٹس بھی بند ہوگئیں جس کے بعث جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔
پولیس نے مائیک اورلائٹس بندکرائیں، پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے اسٹیج خالی کروا کر کنٹرول سنبھال لیا جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر بھی اسٹیج سے اترگئے۔
جلسہ ختم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچے اور وہاں موجود کارکنوں سے گفتگو کی۔
بعد ازاں پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے لاہور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ڈھونڈا جا رہا تھا، ثابت ہوگیا کہ عوام فتنہ پارٹی سے بیزار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین نے اسلام آباد میں جو نازیبا زبان استعمال کی تھی ، ایسے شخص کو کوئی گھر بھی داخل ہونے نہیں دیتا لیکن وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین ہے جو جلسے کی اجازت دے کر سازشی ٹولے کی مقبولیت عوام کے سامنے لے آئیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوال ہے کہ علی امین گنڈا پور آپ وقت پر کیوں نہیں پہنچے؟ جیل میں بیٹھا شخص وزیراعلی خیبر پختونخوا کو کہتا ہے جاؤ پنجاب پر حملہ کرو، لاہور کی سڑک پر آپ کو کوئی قافلہ نظر آیا؟، پنجاب اورپاکستان کی عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئیں مریم نواز کے ساتھ ٹریکٹر اسکیم، کسان کارڈ کا مقابلہ کریں، پاکستان کی عوام انتشار کی سیاست کو آج خدا حافظ کہہ چکی۔

Recent Posts

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

11 mins ago

سندھ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے گولڈن چیک گریجویٹی اسکیم کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پنشن کی فراہمی ختم کرنے…

18 mins ago

سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طبی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر…

45 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

56 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

1 hour ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

1 hour ago