عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ لاہور سے 1500 سے 1600 لوگوں نے شرکت کی ہے، گوجرانوالا سے 65 سے 85 لوگ آئے ہیں، فیصل آباد سے 63 سے 77 لوگ آرہے ہیں، ساہیوال سے 26 سے 32 لوگ موجود ہیں، ملتان سے 117 سے 155 لوگ موجود ہیں . وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان سے 100 سے 150 لوگ موجود ہیں، میں نے خود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیو بنائی ہے . کون کون سا لیڈر کتنے لوگ لایا ہے میرے پاس پورا پلندہ ہے، عالیہ حمزہ بھی 100 سے 150 لوگوں کے ساتھ تشریف لائی ہیں، سردار لطیف کھوسہ صاحب 20 سے 25 لوگوں کے ساتھ جلسہ گاہ آئے، شیخ امتیاز صاحب 15 سے 20 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ رائے حسن نواز 60 سے 70 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں، عمر ڈار 20 لوگوں کے ساتھ جلسہ گاہ آئے ہیں، ملک تیمور مسعود 5 لوگوں کے ساتھ گاڑی پر آئے، پنجاب سے 3 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود ہیں، حلیم عادل شیخ کراچی سے لاہور فتح کرنے 60 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں . عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عوام نے فتنہ فساد کو مسترد کیا ہے، پنجاب سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوگیا ہے،کنٹینر لگانے اور لوگوں کو روکنے کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے . اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے قسم لے لیں ایک سنگل بندہ نہیں ملا جو جلسہ گاہ جارہا ہو، اس جلسی سے زیادہ لوگ تو شادی میں شامل ہوتے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں صوبے سے شریک افراد کی تعداد جاری کردی گئی .
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے تمام صوبوں سے لوگ یہاں بلوائےگئے تھے، اب گنڈا پورکا انتظار ہےکہ آکر جلسے کو بچائیں، لاہور میں ہو کا عالم ہے .
متعلقہ خبریں