ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمدکے کلچر کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس گزاروں کے تعاون سے اس کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے۔ گزشتہ سال گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر ٹیکس گزاروں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
ٹیکس گزاروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال گوشوارے داخل کرانے کے لیے آئیرس پورٹل کو جولائی 2021 سے فعال کردیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے تمام ٹیکس گزاروں کو یاددہانی کرائی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی قانونی ذمہ داری نبھائیں اور30ستمبر2024 تک ٹیکس گوشوارے لازمی داخل کرلیں تاکہ آخری تاریخوں میں سسٹم پر پڑنے والے دباؤ سے بچا جاسکے۔
ایف بی آرنے ایک مرتبہ دوبارہ واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

12 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

28 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

33 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

42 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

51 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

1 hour ago