وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجھار کے مطابق اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، منشیات گاڑی سے برآمد ہوئی۔ ملزمان نے دوران تفتیش تسلیم کا کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ منشیات ملزمان کی گاڑی سے ملی، کارروائی لطیف آباد کے علاقے میں کی گئی۔
اسماعیل ڈاہری اور عنایت اوڈھو کو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان کو 3 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔