ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران خان کی پرانی تقریر نشر کر دی گئی، جس میں عمران خان نے جلسہ کے شرکا سے پھر حلف لیا کہ وہ ملک میں آئین کی پاسداری، اور آئین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ لاہور کے لوگو میں نے اتنے عوام اس سے قبل نہیں دیکھے، ہم نے غلامی قبول کرنی ہے نا ایمپورٹڈ حکومت کو قبول کروں گا۔
وہ اپنی پرانی تقریر میں کہتے ہیں کہ میں غلاموں اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی بھی قبول نہیں کروں گا، جب پاکستان بن رہا تھا تو ایک نعرہ لگایا گیا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا، تیرا میرا رشتہ کیا۔
پھر شرکا سے حلف لیا گیا کہ وہ اپنے بچوں، اپنی نسل کے لیے حلف اٹھا ئیں کہ ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ ہم پاکستان کے آئین کی ہمیشہ پاسداری کریں گے، پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کریں گے، ہم کبھی بھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد۔
تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے اسٹیج سے اعلان کیا گیا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ عمران خان جلد رہا ہو کر ہمارے درمیان ہوں۔