کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپورٹیج کار 4 ورژنز میں دستیاب ہے، الفا، فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD)، آل وہیل ڈرائیو (AWD) اور ایک محدود ایڈیشن، ہر ایک ورژن کی اپنی منفرد خصوصیات ہیں . کیا موٹرز پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقساط کے منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اسپورٹیج کی تفصیلات اور اس کی دستیابی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اپنی قریبی ’کیا‘ ڈیلرز کے پاس جائیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے نئی پیشکش متعارف کرائی ہے، اسپورٹیج کار کے شوقین افراد اب سود سے پاک ماہانہ اقساط پر اپنی پسندیدہ کار خرید سکیں گے .
کیا کی جانب سے پیشکش کے تحت خریدار کو اسپورٹیج الفا کی خریداری کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی، ڈاؤن پیمنٹ37 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگی، خریدار 18 ماہ کی آسان اقساط پر یہ گاڑی خرید سکیں گے، جبکہ ماہانہ قسط 2 لاکھ 9 ہزار 722 روپے ہوگی، گاڑی کی اصل قیمت کے علاوہ اس کی خریداری پر کوئی سود نہیں ہوگا .
متعلقہ خبریں