فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کو 15 گھنٹے پہلے جلسے کی اجازت دی گئی وہ بھی لاہور سے تقریبا 30 سے 35 کلومیٹر باہر کاہنہ میں جلسے کی اجازت ملی، اس کے باوجود بڑا جلسہ ہوگیا، جلسے میں شریک لوگ لاہور کے تھے، باہر سے لوگوں کو جلسے میں آنے ہی نہیں دیا گیا، یہ بڑا کامیاب جلسہ تھا . انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی پر جتنی سختیاں کرے گی پی ٹی آئی کے لوگوں کے لہجے کی سختی مزید بڑھے گی، حکومت کی پی ٹی آئی پر بھی سختیاں بڑھ سکتی ہیں جس سے ملک میں تباہی آسکتی ہے . ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی اپیل پر اتنے لوگ جلسے میں آگئے ہیں تو یہ بڑی بات ہے، اور کوئی لیڈر جیسے مریم نواز خطاب بھی کرلیں تو اس سے آدھے لوگ جمع نہیں ہوسکتے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کاہنہ میں کامیاب جلسہ ہوا ہے .
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اس پر اب کوئی دورائے نہیں ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر عمران خان اور مقبول پارٹی پی ٹی آئی ہیں،لاہور جلسے میں لیڈرشپ نہیں تھی جس کو سننے عوام آتے، لوگ عمران خان کو سننے آتے ہیں .
متعلقہ خبریں