محکمہ صحت ذارئع کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو کی حالیہ 7روزہ قومی مہم کے دوران پولیوکےقطرے پلانےسے انکاری والدین کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . محکمہ صحت ذارئع کا کہنا ہے کہ مہم 9 تا 15 ستمبر کے دوران چلائی گئی تھی ،انسداد پولیو کی مہم میں تقریباً 5 ہزار ایسے والدین رپورٹ ہوئے جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےسے انکاری رہے . بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، ان میں سب سے زیادہ 6 کیسز ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں . اس کے علاوہ کوئٹہ میں رواں سال 2 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، چمن، جھل مگسی ، ژوب،خاران، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے . متاثرہ بچوں میں سے 3 کاانتقال ہوا ہے . حکام نے صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا .
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں 5 ہزار والدین بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں ،صوبے میں رواں سال 14بچے پولیووائرس سے متاثرہ ہو کر معذور ہو گئے ہیں .
متعلقہ خبریں