عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ کپور کی مداح ہیں، اور ان کی نقل بھی کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے مکالموں پر ایک پیروڈی ویڈیو بھی بنائی کیونکہ عائزہ خان، کرینہ کپور سے متاثر ہو کر ہی اداکارہ بنی تھیں۔
کرینہ کپور خان بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہے۔ کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی، کرینہ کپور ہندوستان اور عالمی سطح پر اپنے لیے جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ پاکستان میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
کرینہ کپور 2بیٹوں کی ماں ہیں، اور بالی ووڈ میں ان کے 25 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور بہت سے مداح ان کی کامیابیوں کا جشن بھی مناتے ہیں۔
دوسری جانب عائزہ خان کا شمار بھی ملک کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔ وہ نوعمری سے ہی کام کر رہی ہیں اور آج ان کے تمام ڈرامے بہت ہٹ ہیں۔ وہ ایک اسٹائل آئیکون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور اپنے اسٹائل کے ساتھ مختلف تجربات بھی کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے عائزہ خان ایک اچھی ماں بھی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کو خوبصورتی سے سنبھالا ہوا ہے۔