اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے صارفین کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہے۔ اس بار گوگل اپنے پاس ورڈ مینیجر کے لیے ایک ایسی اپ ڈیٹ جاری کرنے جا رہا ہے جس سے صارفین اپنے بہت سی ڈیوائسز ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈرائیڈ پر گوگل پاس ورڈ مینیجر کے ذریعہ پاس کو محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔
گوگل مختلف آلات پر پاس ورڈ کے بغیر سائن اِن کو استعمال کرنا آسان بنا کر کروم میں پاس کیز سپورٹ کو بہتر بنا رہا ہے۔ اب تک صارفین اینڈرائیڈ پر گوگل پاس ورڈ مینیجر میں پاس کیز محفوظ کرسکتے تھے، لہٰذا مختلف ڈیوائس میں اس کا استعمال محدود تھا۔ اور دوسرے آلات پر پاس کیز کا استعمال کرنا ممکن تھا لیکن اس کے لیے صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا تھا۔
سرچ انجن گوگل پاس ورڈ مینیجر پن متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کو ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر استعمال کے لیے پاس کیز کو محفوظ اور مطابقت پذیر بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ اپ ڈیٹسکروم او ایس پر بھی بیٹا میں دستیاب ہیں، جبکہ آئی او ایس سپورٹ کے ساتھ جلد دستیاب ہوگی۔
تاہم، کمپنی سیکیورٹی خدشات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بار محفوظ ہونے کے بعد، پاس کی خود بخود گوگل پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کرتے ہوئے دوسری ڈیوائسز کے ساتھ جڑ جاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، لہٰذا کسی کے لیے اندر جانا اور معلومات چوری کرنا بہت مشکل ہوگا۔
خیال رہے نیا پن کیو آر کوڈ کو اسکین کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی محفوظ کردہ پاس کیز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رہیں، تاکہ گوگل بھی ان تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔ نئے ڈیوائس پر پاس کیز استعمال کرنے کے لیے صارفین کو یا تو اپنی اینڈرائیڈ اسکرین کو غیر مقفل کرنا ہوگا یا اپنا پاس ورڈ مینیجر پن استعمال کرنا ہوگا۔
واضح رہے پاس کی پاس ورڈ سے قدرے مختلف ہے۔ پاس کی ایک ڈیجیٹل کریڈینشیل ہے جو صارفین کو پاس ورڈ استعمال کیے بغیر اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ کمپنی گزشتہ برس سے اپنے سافٹ ویئر سوٹ میں پاسکیز استعمال کر رہی ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…