پریتی زنٹا کو بالی وڈ سے کس نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی اور اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے 600 کروڑ کی جائیداد لینے سے انکار کردیا تھا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشت، رانی مکھرجی اور کرینہ کپور جیسی بڑی اور صفِ اول کی اداکاراؤں کو کڑا مقابلہ دینے والی پریتی زنٹا نے 600 کروڑ بھارتی روپے کی جائیداد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز شاندار امروہی مبینہ طور پر اپنی تمام آبائی جائیداد پریتی زنٹا کےلیے چھوڑنا چاہتے تھے، شاندار امروہی جو نامور اور اعلیٰ پائے کے فلمساز کمال امروہی کے بیٹے تھے، وہ پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے، یہ ہی وجہ تھی کہ وہ اپنی ساری آبائی جائیداد اداکارہ کےلیے چھوڑنا چاہتے تھے۔

تاہم بھارتی میڈیا پر ماضی میں شائع ہونے والی ہی ایک رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا نے اس نوعیت کی خبروں پر ردعمل دیا تھا اور ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے والد کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا ہے، میرے حالات اتنے برے نہیں ہیں کہ مجھے کسی اور کی جائیداد کی ضرورت پڑجائے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق شاندار امروہی بعدازاں اپنے ہی بیان سے پِھر گئے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ میں اس (پریتی) کے لیے کچھ نہیں چھوڑوں گا، میں ابھی نہیں مر رہا ہوں، جب مجھے یہ احساس ہوگا کہ وقت قریب آگیا ہے تو میں وصیت کردوں گا، اور میں اپنی جائیداد پریتی کے لیے کیوں چھوڑوں؟ کیوں نہ کترینہ کیف کے لیے چھوڑ دوں؟

واضح رہے کہ 49 سالہ بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے فلم ’دل سے‘ سے 1998 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے ہیرو ہیروئن شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالا تھیں۔

Recent Posts

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

5 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

16 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

29 mins ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

39 mins ago

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے کراچی (قدرت روزنامہ)سونا خریدنے والوں کیلئے…

49 mins ago

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

58 mins ago