ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے، یہاں تک کہ بنا پاسورٹ کے آپ باہر ممالک کے لیئے اپلائی بھی نہیں کر سکتے۔
ہر کچھ ماہ بعد پاسپورٹ کی درخواستوں میں کوئی نہ کوئی تبدیلی آتی رہتی ہے کبھی فیس کا اضافہ تو کبھی کسی دستاویز کا۔ آئیے جانتے ہیں اس ماہ آپ نئے پاسپورٹ کے حصول کیلیئے کیا کرنا ہوگا۔
سب سے پہلے درخواست دہندگان نئے پاسپورٹ کے لیے اپنے قریبی پاسپورٹ آفس سے رجوع کرئے جہاں وہ اپنی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔ستمبر 2024 میں نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس کچھ یوں ہے؛
36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ:
36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ جس کی میعاد 5 سال ہوتی ہے اس کی فیس 4500 روپے ہے، جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کے حصول کے لیئے آپ کو 7500 روپے جمع کروانے ہونگے۔
اسکے علاوہ 36 صفحات پر ہی مشتمل پاسپورٹ جس کی میعاد 10 سال ہوتی ہے، اس کی نارمل فیس 6700 روپے ہے۔ اور دس سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 11200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ:
اگر 72 صفحات والا 5 سالہ پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو اس کی نارمل فیس 8200 روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 13500 روپے ہوگی۔
100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ:
اس کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 12400 روپے ہے اور ارجنٹ کی فیس 20200 روپے ہوگی۔ اور اس کی میعاد دس سال ہوگی۔
پاسپورٹ کی یہ فیس ستمبر 2024 تک برقرار رہے گی۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کے ہوش رباانکشافات، چند بااثرخاندانوں کے ہاتھوں حکومت یرغمال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز کے ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے حقائق منظر…

1 min ago

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

46 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

58 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

1 hour ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

1 hour ago