صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش میں ہے، احسن اقبال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع مضمون کے حوالے سے انہیں اسرائیل کا حامی قرار دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ صیہونی لابی عمران خان کو پاکستان پر دوبارہ مسلط کرنےکی کوشش کر رہی ہے، اسرائیلی اخبارات کے مطابق بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیلی لابی کےلیے واحد قابل قبول شخص ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ لوگ اب سمجھ گئے ہیں پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کون ہے، عمران خان نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار کی کھلے عام مخالفت کی، انہوں نے 2013 سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی جس نےپاکستان میں بدترین تقسیم پیدا کی۔