ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق
پشاور(قدرت روزنامہ) ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی، کارسوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیور ذرائع کے مطابق ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب کار تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث اس میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےو الے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کی نعشیں اور شدید زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کارسوار بدقسمت خاندان کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے بتایا جاتا ہے۔