سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے اسلام آباد واپس آتے ہوئے سفارتکاروں کے سیکیورٹی قافلے پر حملہ ہوا، اس طرح کے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
ترجمان کے مطابق قافلے میں شامل پولیس کی وین پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جبکہ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے شہید اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور حملے میں زخمی ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔