فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے الائیڈ اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں اسپتال بلایا۔
خاتون اپنی بیٹی کو لے کر اسپتال پہنچی، ملزم نے خاتون کو وارڈ کے باہر بٹھایا اور اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کردیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔