صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ہار جانے کی صورت میں اپنے آئندہ کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات بھارتی اکثریت سے جیت جائیں گے . امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ وہ نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے .

سابق امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ حالیہ صدارتی انتخابات میں ہار جاتے ہیں تو کیا وہ پھر انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر اور جامع جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ میں پھر صدارتی انتخابات میں حصہ لوں گا‘ کیونکہ جیتنے کی صورت میں وہ قانونی طور پر تیسرا صدارتی الیکشن نہیں لڑ سکتے . ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کے مقابلے میں ہارجاتے ہیں تو پھر بھی وہ آئندہ الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ پرامید ہیں کہ وہ 5 نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات جیت جائیں گے . واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل سامنے والے متعدد انتخابی سروے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے جا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں