کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ہلاک جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا، گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کباڑی کی دکان میں گھس گئی ، پولیس کے مطابق خروٹ آباد کا رہائشی سفر خان گزشتہ شب موٹر سائیکل پر ائیر پورٹ روڈ سے گھر جارہا تھا وہ جیسے ہی مغربی بائی پا س پر پہنچا تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد کباڑی کی دکان میں گھس گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سفر خان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں سفر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی گئی۔