اوتھل، ٹرالر حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق
اوتھل(قدرت روزنامہ)مکران کوسٹل ہائی وے جکی چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والے LPG ٹرالر کو تیز رفتاری کے سبب الٹے گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور کلینر زخمی، ریسکیو زرائع کے مطابق خونی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے جکی چڑھائی کے مقام پر LPG ٹرالر جو کہ کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے سبب ڈرائیور محمد علی زہری جاں بحق ہوگیا جب کہ کلینرمنیر احمد زخمی ہوگیا۔نعش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔