پنجگور ،ڈکیتی مذاہمت پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی، ڈاکو لا کھو ں روپے لے اڑے
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے سریکوران سی پیک روڈ پر واقع عجواہ ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات ایک شخص زخمی ڈاکو لاکھوں روپے نقدی لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سریکوران سی پیک روڈ پر عجواہ ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح افراد لاکھوں روپے نقد لے آڑے مزاحمت پر ذامیاد ڈرائیور ثنا اللہ ولد محمد حسن سکنہ خاران کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے واقع کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردیا ۔