قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب
قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو کوئٹہ سے بازیاب کرلیا گیا، مغوی کو بعد از ضروری کارروائی ورثائ کے حوالے کردیا گیا، لیویز زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی کے زیر نگرانی SHO قلات لیویز منیر احمد مینگل ASHO علی احمد نیچاری نے دیگر لیویز جوانوں کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 13/2024 بجرم 337 ق د365.511..34 ت پ میں مغوی محمد ندیم ولد خیر بخش قوم لانگو سکنہ ڈھلو قلات کو بازیاب کیا گیا