صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زردار ی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ۔ صدر مملکت اور بلاول بھٹوزرداری سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے ۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیراعلی، صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے ۔دورہ کوئٹہ کے موقع پر انہیں حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بریفننگ بھی دی جائے گی ۔