26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار کو نسل کی جا نب سے قائم کمیٹی مستر د کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بلو چستان بار کو سنل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے بلو چستان بھر کے و کلا ءنما ئندوں نے حکومت کی جا نب سے 26ویں آئینی تر میم کو مستر د کر تے ہو ئے کہا کہ مو جو د ہ آئینی تر میم میں سپر یم کورٹ کو تقسیم کر کے آ ئینی عدالت کے نام پر من پسند فیصلہ حاصل کر نا چا ہتے ہیں بلو چستان بار کو نسل کے ایگز یکتو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مو جود آ ئینی تر میم کومستر د کر تے ہیں اور پا کستان بار کو نسل کی جا نب سے قائم کمیٹی سے لا تعلقی کا اظہار کر تے ہیں اور اسے مستر د کر تے ہیں ۔