مند ،بساک کی جانب سے چار روزہ کتب میلے کا انعقاد
کیچ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیچ کے علاقے مند میں چار روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جو آج پہلی روز جاری رہا۔ آج کتب میلہ کا پہلہ روز تھا جو مند سورو کے مین بازار میں منعقد کیا گیا جہاں استاد، طالبعلم سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کتب میلہ کا دورہ کرکے اپنے لئے پسند کی کتابیں خریدیں۔ بساک کے جانب سے چار روزہ کتب میلہ کا اعلان کیا گیا تھا جو مند کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ بلوچستان کتاب کاروان بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی کتب میلوں کا ایک کیمپئن ہے جس میں مختلف ادوار میں مختلف علاقوں میں کتب میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ کتب میلہ مزید تین روز تک جاری رہے گی۔