گوادر، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام،پک اپ یونین کاہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
گوادر(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ اور پک اپ یونین کے درمیان مذاکرات ناکام،ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان،بارڈر تجارت پر پابندی کیخلاف پک اپ یونین کی جانب سے سُربندن کراس پر جاری دھرنا تیسرے روز میں جاری رہا۔آل پارٹیز کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر حمودالرحمٰن رانجھا سے مذاکرات کیا گیا،مذاکرات میں آل پارٹیز کے کہدہ علی،مولانا عبدالہادی،امان جمعہ،بشیر ہوت شامل تھے جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوئے۔جبکہ دھرنا کے باعث دونوں جانب سے سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہیں۔گزشتہ تین دنوں سے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش سے شہر میں اشیائے خوردنوش کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔