وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر
چینی صدر نے اپنے خط میں لکھا، ’آپکی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا . ‘ خط کے متن کے مطابق، ’دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا، رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا . چینی صدر نے لکھا، ’چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں . انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں . چینی صدر نے اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف کی اچھی صحت کی دعا اور ہر قدم پر ان کی کامیابی کی تمنا کا ابھی اظہار کیا . . .