لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے .
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلک جاوید نے حلف دیا اس کا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری بھی آکر حلف دیں .
انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے . جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میری اور میری بیٹی کی زندگی خطرے میں ہے .
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے جمعرات کو اٹھایا گیا تھا اور وحدت کالونی تھانے میں ایس ایچ او غلیظ گفتگو کرتا رہا .