چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط لکھا ہے۔شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد کا خط بھیجا ہے۔
چینی صدر کا تہنیتی خط پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب غیر معمولی پیشرفت ہے۔شی جن پنگ نے خط میں لکھا ہے کہ آپ کی سالگرہ پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ چینی صدر کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا، ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔