بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری؟عدالت سے اہم خبرآگئی


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات لینےکیلئے دائر درخواست پر آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنےکی ہدایت کردی .
تفصیلات کے مطابق ‏بشری بیگم کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے اعتراضات کیساتھ درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی .


جسٹس فاروق حیدر نے PTI وکلا کو متعلقہ ڈاکومنٹ پٹیشن کیساتھ لگانے اور رجسٹرار آفس کو کیس کا نمبر لگا کر آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی . عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست آفس کو واپس بھجوا دی.
رجسٹرار آفس کے اعتراض کے مطابق موجودہ درخواست کے ساتھ پہلے دائر کی گئی ایک دوسری درخواست منسلک نہیں کی گئی . عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکیل درخواست گزار زیر سماعت درخواست کے ساتھ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر پہلی درخواست لف کریں .
یادر رہے کہ بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے . درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے .
گزشتہ روز رجسٹرار آفس نے متعلقہ دستاویزات لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا، بشریٰ بی بی نے سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا کہ سابق خاتون اول ہوں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے .
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے . بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے .
یاد رہے کہ سابق خاتون اول توشہ خانہ ریفرنس کے علاوہ 9 مئی سمیت دیگر متعدد مقدمات میں گرفتاری کے بعد سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں .

. .

متعلقہ خبریں