راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی جلسہ کرنے کے لیے این او سی کے لیے درخواست باقاعدہ جمع کرا دی ہے .
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل نے وکلاء ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی .


درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے . ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہٰذا این او سی جاری کیا جائے .
حریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے لیاقت باغ اور بھاٹہ چوک مقامات تجویز کیے ہیں . بھاٹہ چوک راولپنڈی اسلام آباد کا سنگم ایریا ہے جہاں ہر سال قربانی کے جانوروں کی منڈی لگتی ہے .
لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے پی ایچ اے نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت باغ اب ایک مکمل تفریحی فیملی پارک بن چکا ہے اس لیے جلسے سے پھول پودے، کیاریاں اور بنچز تباہ ہوں گی جبکہ پارک کی بیوٹیفیکیشن اقدامات سب بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں .
دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں