پاکستان کی ترقی میں چین بھرپور ساتھ دے رہا ہے: کامران ٹیسوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی جمہوریہ چین کے 75 واں یوم تاسیس کے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں چین بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔
کراچی میں چینی قونصل خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورا پاکستان چین کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔
گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چین کے سرمایہ کار سندھ کی استعداد سے فائدہ اٹھائیں۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کراچی میں چینی قونصل خانے میں منعقدہ چین کے 75 واں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی، گورنر سندھ کی آمد کے موقع پر قونصل جنرل یانگ یونگ ڈونگ سمیت سفارتی عملہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
گورنر سندھ نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ کی ہدایت پر فوارہ چوک کو چینی پرچم کے رنگوں کی روشنی سے منور کیا گیا۔