پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے زیرغور آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کرلی . ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے .

پارٹی فیصلے کے مطابق پہلے راولپنڈی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد میانوالی، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں میں بھی جلسے کیے جائیں گے تاکہ حکومت کی آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے اور اس کوشش کو رکوایا جائے . ذرائع کا کہنا ہے لاہور میں ایک بار پھر جلسہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور چئیرمین نے پارٹی تنظیمی عہدیداران کو احتجاجی تحریک کے لیے متحرک ہونے کی ہدایت کردی ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں جلسوں کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں