تاہم ارمیلا کے فیصلے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے . رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ ارمیلا نے نہایت غور کرنے کے بعد محسن سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے . تاہم یہ فیصلہ میاں بیوی کا مشترکہ نہیں ہے . ارمیلا اور محسن نے 4 فروری 2016 کو شادی کی تھی . اس وقت ان کی شادی نے نہ صرف بین المذاہب ہونے کی وجہ سے کافی ہلچل مچا دی تھی بلکہ دونوں کے درمیان عمر میں بھی 10 سال کا فرق تھا (ارمیلا بڑی ہیں) . تاہم اب تقریباً ایک دہائی طویل اس شادی کے دوران معاملات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں . اگرچہ ارمیلا کی زندگی اپنے آپ میں ایک کھلی کتاب رہی ہے لیکن محسن کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں ہیں . ارمیلا کے شوہر محسن اختر میر کون ہیں؟ اختر میر کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر اور ماڈل ہیں . وہ اور ارمیلا پہلی بار سنہ 2014 میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھانجی کی شادی میں ایک دوسرے سے ملے تھے . منیش ان چند شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے ارمیلا اور محسن کی شادی میں شرکت کی تھی . ارمیلا اور محسن نے اپنی شادی کے فوراً بعد امرتسر کے گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا تھا . محسن اختر میر 21 سال کی عمر میں کشمیر سے ممبئی منتقل ہوگئے تھے . انہوں نے سنہ ’اٹ از اے مینز ورلڈ‘، ’لک بائی چانس‘، ’ممبئی مست قلندر‘ اور ’بی اے پاس‘ میں کام کیا لیکن پھراپنے رجحان کے مطابق وہ بزنس سے منسلک ہوگئے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8 سال بعد شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کر دی .
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر محسن اختر میر سے طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے .
متعلقہ خبریں