گوگل فوٹو کی طرف سے اعلان کردہ نئی کلیدی تبدیلیوں میں سے ایک صارف انٹرفیس ہے، جہاں ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز اب زیادہ نمایاں طور پر دکھائے جاتے ہیں، جس سے صارفین کو تیزی سے ایڈیٹنگ کرنے اور پھر اسے لانچ کرنے کی اجازت ملتی ہے . متعارف کرائے گئے نئے ٹولز میں ایک اپ ڈیٹڈ ٹرم فیچر بھی ہے، جو ویڈیو کلپس کو کاٹنے کے لیے زیادہ درست طریقے سے کنٹرول بٹن پیش کرتا ہے . گوگل فوٹو ایپ میں آٹو انہینس ٹول صارفین کو رنگوں کو ایڈجسٹ کرنے اور صرف ایک ٹیپ کے ساتھ اپنی فوٹیج کو بہتر بنانے کی اجازت دیتا ہے، جبکہ اسپیڈ کنٹرول کی خصوصیت صارفین کو اپنی ویڈیوز کی رفتار میں ترمیم کرنے کی سہولت دیتی ہے ، جس سے تیز یا سست پلے بیک ممکن ہوتا ہے . اس کے علاوہ گوگل فوٹوز اے آئی سے چلنے والے ویڈیو پری سیٹ جاری کر رہا ہے جو ایڈیٹنگ کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے . یہ پری سیٹ خود بخود ویڈیوز کو ٹریم یعنی کٹ کرسکتے ہیں، روشنی کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں، رفتار کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور متحرک موشن ٹریکنگ، مرکزی موضوع پر زومنگ، یا حرکت کو سست کر کے سیکونس بنانے جیسے طریقے لاگو کرسکتے ہیں . کمپنی کے مطابق ان ٹولز کے ذریعے صارفین کم سے کم کوشش کے ساتھ پیشہ ورانہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں . یہ اپ ڈیٹ فی الحال اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر جاری کی جارہی ہے، جس میں جلد ہی آئی او ایس اپ ڈیٹس آئیں گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے گوگل فوٹو ایپ میں اپنے ویڈیو ایڈیٹر کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر صارفین کے لیے ویڈیو ایڈیٹنگ کو آسان بنانا ہے .
اپ ڈیٹ میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز اور موجودہ خصوصیات تک رسائی سمیت متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں .
متعلقہ خبریں