یہ کانفرنس، جو 20 سے 24 ستمبر کو دبئی کے ڈبل ٹری بائی ہلٹن الجدف ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے سفیر، اقوام متحدہ کے عہدیدار، اور سفارتی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی . کانفرنس کا موضوع ڈیجیٹل سفارت کاری اور مصنوعی ذہانت کا غلبہ تھا . طیبہ کاکڑ کی یہ کامیابی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لئے فخر کا باعث ہے، اور خاص طور پر خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کی ایک مثال ہے . اس کے ساتھ ساتھ انہیں تیونس میں منعقد ہونے والی اگلی بین الاقوامی کانفرنس میں مکمل طور پر فنڈڈ شرکت کا موقع بھی دیا گیا ہے . . .
دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے دبئی میں منعقد ہونے والی ون ورلڈ نیکسس بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مندوب کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا . طیبہ کاکڑ نے پچاس سے زائد ممالک کے 100 سے زیادہ شرکاءکے درمیان اپنی بہترین سفارتی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ نمایاں اعزاز حاصل کیا .
متعلقہ خبریں