دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا . پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں . زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول سنڈیمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے . ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ موٹر سائیکل پڑی ہوئی ملی ہے . پولیس نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا . دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس موبائل پر دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا . سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے .
پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا مشرقی بائی پاس پر ہوا ہے .
متعلقہ خبریں