پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں جلسے کیلیے درخواست دائر کردی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے ہائی کورٹ راولپنڈی بینج میں درخواست دائرکردی۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کل پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسے سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل نے ہائی کورٹ بینچ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے تاہم جواب نہیں دیا جارہا۔ آئین کے تحت پرامن سیاسی جلسہ ہمارا قانونی حق ہے۔ لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک منڈی میں جلسے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔ انتظامیہ کے احکامات کی پابندی کریں گے اور 28 ستمبر کو پرامن جلسہ ہوگا۔