مخصوص نشست کیس: آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے نو سوالات، رجسٹرار کی رپورٹ جمع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے رپورٹ چیف جسٹس کو بھجوا دی .
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 14 ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ پر وضاحت مانگی تھی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سے اِن نو سوالات کے جواب طلب کیے تھے:
پہلا سوال : الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستیں کب داخل کی گئیں؟
دوسرا سوال: ججز کمیٹی کے سامنے درخواستیں کیوں پیش کی گئیں؟
تیسرا سوال: درخواستیں سماعت کے لیے کب مقرر ہوئی اور اس حوالے سے کازلسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟
چوتھا سوال : کیا فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا؟
پانچواں سوال: کس کورٹ روم یا چیمبر میں کن جج صاحبان نے سماعت کی؟
چھٹا سوال: آرڈر سنانے کے لیے کاز لسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟
ساتواں سوال : حکم نامہ جاری کرنے کے لیے وقت مقرر کیوں نہ کیا گیا؟
آٹھواں سوال: اصل فائل اور اصل حکم نامہ جمع کرائے بغیر ویب سائٹ پر کیسے اپ لوڈ ہوا؟
نواں سوال: وضاحتی حکم نامہ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم کس نے دیا؟
ان سوالات کے جوابات رجسٹرار نے چیف جسٹس کو ارسال کردیے ہیں جس میں مزید پیش رفت جلد سامنے آئے گی .

. .

متعلقہ خبریں