نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ تاہم، حال ہی میں روہن پریت سنگھ نے ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
ایک انٹرویو میں روہن پریت سنگھ نے کہا کہ ’افواہیں تو افواہیں ہی ہوتی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ صرف بنی بنائی باتیں ہیں، کل کوئی کچھ اور بولے گا، لیکن ہمیں اپنے ذاتی رشتے پر ان کا اثر نہیں ڈالنا چاہیے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی باتیں کرنے کا اپنا کام ہے اور اگر انہیں اس میں مزہ آتا ہے تو انہیں کرنے دیں۔ ہماری زندگی ہماری ہے، اور ہم اسے اپنے حساب سے گزار رہے ہیں۔
روہن پریت سنگھ نے زور دیا کہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ رکھنا ضروری ہے، باتیں ہمیشہ کامیاب لوگوں کے بارے میں ہوتی ہیں، اس لیے یہ باتیں چلتی رہنی چاہئیں تاکہ معلوم ہو کہ آپ ترقی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ نے 2020 میں شادی کی تھی، اور ان کے درمیان طلاق سے پہلے بچے کی پیدائش کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں، جن کی بعد میں تردید ہوئی۔