آکسفورڈ چانسلر کا الیکشن، حریم شاہ کا عمران خان کے حوالے سے حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانلسر بنیں لیکن ان کی شہرت کی وجہ سے یونیورسٹی نے خود ان کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر نہیں بن سکیں، انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گی کہ وہ پی ایچ ڈی کریں، کیوںکہ جب آپ پی ایچ ڈی کرلیتے ہیں تو آپ کے نام کے ساتھ ڈاکٹر لگ جاتا ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ آکسفورڈ سے بینظیر بھٹو اور عمران خان جیسے بہادر لیڈروں نے پڑھا ہے، میری بھی خواہش ہے کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاؤں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی سے بڑا نام ہے، اس لیے عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے خود چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے عہدے کے لیے امیدواروں کا اعلان آئندہ مہینے (اکتوبر) کے آغاز میں کرے گی جبکہ چانسلر کے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے۔
مذکورہ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات میں 2 لاکھ 50 ہزار سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹنگ میں حصہ لے گا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔