پنجاب میں قانون توڑوگے تو منہ توڑ جواب ملے گا، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ پنجاب کی عوام کو دہشتگرد نہیں بنانے دیں گی، پنجاب قاعدے اور قانون کے تحت چلتا ہے، خیبرپختوںخوا کے عوام مہنگائی اور بھوک سے مررہے ہیں اور وزیر اعلیٰ اے کے 47 ہوا میں لہرا کر گاڑی کے شیشے توڑ رہا ہے . فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ بیٹھ کر سوچوں کہ لوگوں کی کس طرح تذلیل کرنی ہے، ان کا ہر جلسہ فیل اور ناکام ہوا ہے، پنجاب میں غنڈا گردی نہیں کرنے دیں گے .

جلسے کا وقت ختم ہونے پر قانون حرکت میں آئے گا، 6بجے جلسے کا وقت ختم ہوا تو 2پولیس اہلکاروں نے جلسہ بند کرادیا . مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ گالم گلوچ والا پاکستان چاہتے ہیں، کیا آپ جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے والا پاکستان چاہتے ہیں یا پھر آپ وہ پاکستان چاہتے ہیں جس میں چور ڈاکو کے جھوٹے الزام ہوں؟ کچھ لوگوں نے سیاست کو بدنام کیا ہوا ہے، نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بڑے آئے بڑے دیکھے . میں بڑھکیں لگانے والوں میں سے نہیں . وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو جب منہ کھولیں گے غلاظت کا ڈھیر بولنا شروع ہوجائیں گے . حالانکہ جس اسپتال میں جاتی ہوں خیبرپختونخوا کے مریض ملنا شروع ہوجاتے ہیں، آپ کی پوری وجہ ریاست کے اوپر حملہ آور ہونے پر ہے اپنے صوبے کے لوگوں کی حالت زار ٹھیک کرنے پر نہیں . انہوں نے کہا کہ بڑھکیں مارنا، کسی بھی صوبے میں جلسہ کرنا آسان کام ہے، ایک ہفتے سے کم وقت میں 100 سے زائد دل کے مریضوں کی سرجری کرچکے ہیں، ان میں سے زیادہ مریض خیبرپختوںخوا سے ہیں، میرے سامنے مخالف کا نعرہ لگائیں مجھے فرق نہیں پڑتا . مشکل کام تو عوام کی خدمت کرنا ہے . ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکج 400بلین روپے کا اگلے سال ہم لے کر آئیں گے، حکومت اور اقتدار آنی جانی چیز ہے، حکومت گندم کسان سے نہیں مافیاز سے خریدتی ہے، کسان کے ساتھ میرا رابطہ آپ لوگ ہیں . کبھی کسی نے کسان کے لیے نہیں سوچا، کسان کوکبھی پوری قیمت نہیں ملتی . مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ایک واحد صوبہ ہے جس میں 6 ماہ سے مہنگائی کا گراف نیچے جارہا ہے، 50ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کردیے ہیں . 15اکتوبر سے کارڈ ایکٹیو ہوجائیں گے، 10لاکھ کسانوں نے کسان کارڈ کے لیے ایپلائے کیا ہے . مجھے کسان کو بھی خوشحال رکھنا ہے اور غریب کی روٹی بھی سستی کرنی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو کہتی ہوں کہ بے دھڑک ہوکر گندم اگائیں آپ کو نقصان نہیں ہونے دوں گی، 50لاکھ تک کا بڑا ٹریکٹر آرہا ہے آجکل، اگر آپ نے 40لاکھ کا ٹریکٹر لینا ہے تو 10لاکھ حکومت پنجاب دے گی . کسان کے لیے سب سے بڑی سبسڈی دے رہے ہیں . وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز چریف کو اعتماد کی نشانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو نواز شریف پر اعتماد ہے کہ یہ جھوٹ نہیں بولتے بلکہ کرکے دکھاتے ہیں . جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے والاروزگار نہیں دے سکتا . . .

متعلقہ خبریں